اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیپال میں گزشتہ روز کا زلزلہ آیا تھا۔ جس کی شدت 7.9ریکارڈ کی گئی۔ نیپالی وزیر داخلہ کے مطابق مختلف علاقوں میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1860سے تجاوز کر گئی ہے اور 4ہزار 700سے زائد افراد زخمی ہیں۔ نیپال میں زلزلے کے بعد بھارت نے اپنی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیج دیں ہیں اور انہوں نے اپنی کاروائیوں کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سے بھی آج 4طیارے امدادی سامان لے کر روانہ ہوں گے، جن میں دوائیوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ مختف ضروری چیزیں بھی شامل ہوں گی۔
.......
/169